ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق کی ترقی

2352982-icctestranking-1658916870-663-640x480-1.jpg

لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی ترقی ہوگئی۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
شاہین شاہ آفریدی بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، وہ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔

شیئر کریں

Top