پاکستانی ہاکی ٹیم کل بیلجیئم کے خلاف مدمقابل ہوگی

pakistanhockeyteam-1.jpg

پاکستانی ہاکی ٹیم کل بیلجیئم کے خلاف مدمقابل ہوگی

لاہور: دورہ یورپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کل بیلجیئم کے خلاف مدمقابل ہوگی، ہالینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر رہی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی پائی جبکہ دوسرے میچ میں ہالینڈ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی تھی۔
ورلڈکپ کے پیش نظر ہالینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچز میں سینیئرز کی جگہ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جبکہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے بھی سات کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔
ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یورپ جانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم آخری مرحلے میں اسپین کے خلاف میچز کھیلے گی۔
ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ اس ٹور سے نوجوان کھلاریوں کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ایشیا کپ سے پہلے ہمیں اچھا کمبی نیشن بنانے کا بھی موقع مل گا۔

شیئر کریں

Top