پاک افغان سرحد پر تجارتی ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت

12345-217.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان نے ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ 21 مارچ 2022 سے دونوں ممالک کے ٹرک سرحد کے آر پار جاسکیں گے۔ یہ نقل و حرکت عارضی داخلہ کی دستاویزات (TAD) کے ذریعے ہو سکے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانہ اور قندھار میں قونصل خانہ سے اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹرز پشاور اور کوئٹہ کے قونصل خانوں سے عارضی اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔دونوں ممالک کے اس اقدام پر مشیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ اس سے ہمارے تجارتی تعلقات افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے بھی آگے تک بڑھیں گے۔

شیئر کریں

Top