پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہوگا، بلاول بھٹو

123-30.jpg

ملتان(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا۔بلاول بھٹو نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی مہم چلانی ہے، ہم اسلام آبادپہنچیں گیاوروزیراعظم سیحساب لیں گے، حکومت کی نااہلی بینقاب کریں گے، ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی کا بندوبست کرنا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا، جب ہم عدم اعتماد لائیں گے تب پورا ملک دیکھے گا، مارچ آنے سے پہلے ان کا ایک وکٹ گر چکا ہے، کراچی کاایک وزیر پہلینوکری پھروزارت سینکالاگیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج عمران خان خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے، 10چہیتوں کو عمران خان نے سرٹیفکیٹ دیئے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا، ایک وہ وزیرجس نیسی پیک کوسبوتاژکیاان کوبھی سرٹیفکیٹ دیاگیا، ہمارے وزیر خارجہ کو ایک سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا، عمران خان نے ملتان سے ناانصافی کی ، صرف دس وزیر عمران خان کی شاباشی کے لائق ہیں۔

شیئر کریں

Top