پومپیو کے لئے اصرار پوپ فرانس کا صاف انکار

download-54.jpg

امید ہے معاہدے سے ماضی کے زخم بھرنے میں مدد ملے گی اور مکمل کیتھولک اتحاد قائم ہو گا،پوپ فرانسس

روم(آئی این پی)ویٹی کن نے امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کی پوپ فرانسس سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔دی ہولی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ الیکشن مہم کے دوران سیاستدانوں کا استقبال نہیں کرتے۔ویٹی کن کے دو اعلی سفارتکاروں سیکرٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو پیرولین اور آرک بشپ کے وزیر خارجہ پال گیلیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا استقبال نہیں کریں گے۔ویٹی کن کے اس اقدام کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے کیتھولک چرچ اور چین کے درمیان معاہدے کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد جمہوری آزادی سے متعلق اختلافات میں شدت آ گئی ہے۔مائیک پومپیو نے ستمبر میں ایک مضمون لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بشپ(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر3)
ز کی تعیناتی کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدے کی تجدید کر کے کیتھولک چرچ اپنی اخلاقی اقدار کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ویٹی کن کی جانب سے مائیک پومپیو پر الزام عائد کیا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ چین اور کیتھولک چرچ کے درمیان ہونے والے معاملے کو جواز بنا کر رواں برس نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top