پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد ( آئی این پی )وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے ہوگئی ۔ہفتے کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیاگیا جس کے مطابق پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے اورلائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
پٹرول مہنگا

شیئر کریں

Top