پیپلزپارٹی کا وزیراعظم سے لوگوں کے جذبات کو خواتین کے خلاف مجروح کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

Shahzia-marri.jpg

عمران خان نے ملکی معیشت کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اب وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کی طرفداری کر رہے ہیں ، شازیہ مری کا بیان
کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات کو خواتین کے خلاف مجروح کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ کیسوں میں اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے خواتین کی تضحیک کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس تضحیک آمیز بیان میں پاکستان کے عوام اور مظلوم خواتین جو بے حرمتی کا شکار ہوتی ہیں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے اور ان کے خاندان کے زخموں پر بھی نمک چھڑکا ہے۔ وزیراعظم کا یہ بیان نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ملک کے وزیراعظم کی جانب سے اس غیرذمہ دارانہ اور غیرحساس بیان پر سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ عمران نیازی نے ملک کی معیشت کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اب وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کی طرفداری کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں چار اور پانچ سال بچوں کا ریپ کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم اس ظالمانہ اور بہیمانہ طرز عمل کا جواز پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بین پر قوم سے معافی مانگیں جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔

شیئر کریں

Top