پیپلز پارٹی کو سازشی عناصر تباہ کر رہے ہیں،نجف علی

mmmm.png

مجھ پر وزیر حسن سے پیسے کھانے کے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں،پریس کانفرنس
سکردو(چیف رپورٹر) حلقہ چار روندو کے آزاد امیدوار و پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نجف علی اور پاکستان پیپلز پارٹی سکردو کے جنرل سکریٹری حاجی فدا حسین نے پریس کلب سکردو میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو سازشی عناصر تباہ کر رہے ہیں گلگت (باقی صفحہ7بقیہ نمبر4)
میں تین کا ٹولہ ڈیکٹیٹر بنا ہوا ہے جو لسانیت اور علاقیت کو ہوا دیتے ہوئے پارٹی ٹکٹ اپنے من پسند لوگوں کو نواز کر اصل جیالوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں میں نے تیس سال پارٹی کیلئے وقف کئے لیکن میرے ساتھ نا انصافی گی گئی گزشتہ الیکشن میں جب پارٹی کا ٹکٹ لینے والا نہیں ملا تب میں نے روندو سے پارٹی ٹکٹ لیا مگر وزیر حسن واپس پارٹی میں شامل ہوئے تو پارٹی رہنماوں کی تکرار پر میں نے ٹکٹ وزیر حسن کو دیا مجھے پے وزیر حسن سے پیسے کھا کر ٹکٹ ان کو دینے کے الزامات لگائے گئے جو یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں پیپلز پارٹی ٹکٹ کے لئے حقدار تھا مگر تین کے ٹولے نے پیپلز بلتستان ڈویژن کے تمام تنظمیوں کی جانب سے میری حمایت کو نظر انداز کیا۔
نجف علی

شیئر کریں

Top