چار سالوں سے نفرت کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

download-69.jpg

سندھی دانشور، ادیب مہاجروں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی جاری زیادتیوں پر بھی آواز اٹھائیں اور قوم میں شعور بیدار کریں
پیپلز پارٹی کی اس طرز سیاست سے سندھ کی دھرتی ماں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور لوگ زبان کی بنیاد پر تقسیم ہو رہے ہیں،خطاب
کراچی(آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ چار سالوں سے نفرتوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، ہم نے سندھی قوم کو (باقی صفحہ6بقیہ نمبر57)
موجودہ دور کے انصار قرار دیا، مہاجروں میں شعور بیدار کیا کہ پیپلز پارٹی کے متعصبانہ مظالم کو سندھیوں کے ساتھ نہ جوڑیں اور سندھیوں کو آگاہ کیا کہ ایم کیو ایم کے صوبے کے مطالبے کو مہاجروں کے ساتھ نہ جوڑیں۔ ہم مسلسل قوم کو آگاہ کرتے چلے آئیں ہیں کہ پیپلز پارٹی نے بیک وقت سندھیوں اور مہاجروں کیساتھ ظلم کیا ہے۔ وقت آگیا ہے سندھی دانشور، ادیب اور رائے عامہ کو ہموار کرنے والے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مہاجروں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی جاری زیادتیوں پر بھی آواز اٹھائیں اور قوم میں شعور بیدار کریں کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے دونوں بیٹوں کیساتھ زیادتی کی ہے۔ میں سندھ بھر کے دانشوروں سے گزارش کرتا ہوں کہ سندھ میں محبت اور بھائی چارے کی فضا کو مستحکم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت کو بے نقاب کریں۔ پیپلز پارٹی کی اس طرز سیاست سے سندھ کی دھرتی ماں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور لوگ زبان کی بنیاد پر تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ ایک متحد اور پر امن سندھ کہیں زیادہ تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے عوام کو لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا۔ مسلسل لسانی بنیادوں پر فیصلوں سے دلوں میں رنجشیں پیدا ہورہی ہیں، مہاجروں کی احساس محرومی کا ایم کیو ایم اپنے سیاسی مفادات کیلئے فائدہ اٹھاتی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کے مختلف وفود کی دعوت پر حیدرآباد لطیف آباد نمبر 11 اور 12 کے دورے پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مصطفی کمال

شیئر کریں

Top