چیف جسٹس گلگت بلتستان کا دورہ سندھ ہائیکورٹ ،چیف جسٹس احمد علی سے ملاقات

g6-14.jpg

کراچی(نمائندہ بادشمال )چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ کا دورہ کیا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ سے ملاقات کی اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے چیف جسٹس چیف کورٹ کو ویلکم کیا اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ سے عدالتی اور انتظامی امور پر باہمی تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوام کو گھر کی دہلیز میں سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان چیف کورٹ کے باہمی اشتراک سے بین الاصوبائی سطحپر ججز کے تربیتی ورکشاپس ،انفارمشن ٹیکنالوجی سمیت جوڈیشل اکیڈمی کے امور میں بھر تعاون کی مکمل یقینی دہانی کرائی اور چیف جسٹس چیف کورٹ کا سندھ ہائی کورٹ کے دورے کو خوش ئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور سندھ کی جوڈیشری کا ایک مضبوط رشتہ ہے مزید امدورفت سے یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا اس حوالے سے ملکر جامعہ پالیسی مرتب کرینگے تاکہ عدالتی نظام کی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی سے ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کر ینگے اس موقع پر چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے سندھ ہائی کورٹ کے تمام ذیلی دفاتر کا دورہ کر کے انتظامی ،ٹیکنالوجی سمیت عدالتی امور کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ میں سندھ کا کلیدی کردار ہے گلگت بلتستان کے وکلا کی کثر تعداد سندھ کے کورٹس میں پریکٹس کرکے گلگت بلتستان جاتے جو عدل وانصاف کی فراہمی میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں اس بارے سندھ کا بڑا رول ہے مزید دورے کے موقع پر پر تبارک استقبال پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو گلگت بلتستان کا دورے کی دعوت دیدی جس کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دورے کی دعوت قبول کر لی جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے

شیئر کریں

Top