ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

12345-227.jpg

کراچی(ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 13 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوگئی۔
خام تیل کی عالمی قیمت میں دوبارہ اضافے سے کرنٹ اکانٹ خسارے کا حجم مزید بڑھنے کے خطرات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی اتار چڑھا کے بعد ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا اور ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 182 روپے سے بھی نیچے آگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھا کے بعد 13 پیسے کی کمی سے 181.68 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 181.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ترسیلات زر 7.1 فیصد بڑھ کر 23 ارب ڈالر تک پہنچنے اور روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں سرمایہ کاری بڑھنے جیسے عوامل روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث ہیں۔

شیئر کریں

Top