ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت اجلاس،اراضی تنازعات کا جائزہ

DC-GLT-14-01-22-1.jpg

گلگت (بادشمال نیوز) ڈپٹی کمشنر گلگت اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس زمینوں کے تنازعات کے کیسز کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے منعقد ہوا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت ،ضلعی انتظامی آفیسر ڈی سی آفس گلگت ،تحصیلدار گلگت ، نانب تحصیلدار گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے کلکٹر گلگت نے کہا ہے کہ عوام الناس کے زمینوں کے تنازعات کے کیسز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ کلکٹر گلگت نے موقع پر ریکارڈ مال کے روشنی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس حوالے سے تحصیلدار گلگت نے تنازعات کے کیسز کے متعلق تفصیلی بریفنگ کلکٹر گلگت کو دی ۔ جس پر کلکٹر گلگت نے سختی کے ساتھ تحصیلدار گلگت اور ریکارڈ مال کے عملے کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاورائی عمل میں لائیں اور خالصہ سرکار کے زمینوں کو محفوط بنائیں لینڈ مافیا نے سرکاری زمینوں پر قبضہ جھانے والو سے سرکاری زمینوں کو وگزار کرائیں اور لینڈ مافیا کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔ عوام الناس کی ملکیتی زمینوں کی حفاظت اور ریکارڑ مال کو لینڈ مافیا سے محفوظ بنا نا بحیثیت کلکٹر میری ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں

Top