ڈی سی اسامہ چیمہ کاواٹرچینل کے مرمتی کام کاجائزہ

g3-5.jpg

گلگت (بادشمال نیوز) ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ نے گلگت ائر پورٹ سے ملحقہ زیر ی واٹر چینل کی مرمتی کا م کا جائزہ لینے کے حوالے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور چیف آفیسرمیونسپل کارپویشن گلگت۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے لوورواٹر چینل کے مرمتی کام کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ اور موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو واٹر چینل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر چینل مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے کی وجہ سے محلوں اور روڈ میں پانی داخل ہو تا ہے جس پر آپ جناب کے خصوصی احکامات جاری کئے تھے اس واٹر چینل کی مرمتی کی ذمہ داری ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت کو دی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر ٹھیکیدار کو سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر چینل کی مرمتی کام کو معیار کے مطابق مکمل کریں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت کو موقع پر ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر چینل کی جلداز جلد صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کوبھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر چینل کی مرمتی کام اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

شیئر کریں

Top