کراچی میں 2 ملازمین مالکن کو باندھ کرگھرکا قیمتی سامان لے اڑے

271405_5065021_updates.jpg

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان راحت فیز7 کے بنگلےمیں گذشتہ شب بڑی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھرکے 2 ملازمین زیورات، قیمتی گھڑیاں اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، ملازمین مشین گن، پستول اور گاڑی بھی ساتھ لےگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملازمین نےگھر میں موجود مالکن کو رسیوں سے باندھ کر سامان لوٹا، متاثرہ فیملی کے بقیہ لوگ بیرون ملک مقیم ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واردات میں چوری کی گئی گاڑی سپرہائی وے سے برآمد کرلی گئی ہے۔

شیئر کریں

Top