کرینہ کپور لندن جانے کی بے صبری سے منتظر

pic.jpg

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور لندن جانے کی بے صبری سے منتظر ہیں۔ کرینہ کپور کی جانب سے پرستاروں کے لیے ماضی کے دورہ لندن کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ برطانوی شہر لندن واپس جانے کی خواہش کو دلچسپ انداز میں بیان کررہی ہیں۔کرینہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں ان کے شوہر سیف علی خان، بے بی تیمور، ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور، والدہ بابیتا کپور اور کرشمہ کے بچے سمیرا اور کیان راج کپور بھی موجود ہیں۔اس تصویر میں کرینہ اور انکا خاندان لندن میں انجوائے کرتا نظر آرہا ہے، انھوں نے ماضی کی اس تصویر کے ساتھ جو کیپشن لگایا ہے اس میں لکھا کہ ہمیشہ اکٹھے رہنا بہتر ہوتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ لندن جانے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

شیئر کریں

Top