کشمیری نوجوان نے پائلٹ بن کر خانہ کعبہ لیجانے کی ماں کی خواہش پوری کردی

123-90.jpg

سرینگر: کشمیری نوجوان نے پائلٹ بن کر اپنی ماں کی خانہ کعبہ لے جانے کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے عامر راشد وانی نے ٹوئٹر پراپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کی والدہ نے اسکول کے زمانے میں ایک کارڈ لکھ کرمیرے سینے پر لگایا تھا۔

عامر راشد کے مطابق ان کی والدہ کہتی تھیں کہ تم پائلٹ بننا اور مجھے اپنے طیارے میں مکہ معظمہ لے جانا۔عامرراشد وانی نے طیارے کے کاک پٹ میں اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کا خواب پورا کردیا۔

شیئر کریں

Top