کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح

Imran-Khan.jpg

کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔، بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے، وزیر اعظم عمران خان
اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کر دیا ،موبائل یونٹ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے لوگوں کو کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔ مزید یہ کہ موبائل یونٹ پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔ ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔ بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ موبائل یونٹ کرونا وبا کے دوراں بنکوں پر دبا کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے. وزیرِ اعظم نے نیشنل بنک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے اور انکی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں

Top