کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2.59 روپے یونٹ سستی ہونے کا امکان

12345-54.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا کی جانب سے دسمبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2.59 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 1.79 روپے فی یونٹ کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک کی طرف سے فراہم کردہ حسابات میں کچھ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور مشاہدہ کیا ہے کہ درخواست میں کمپنی کی طرف سے مانگے گئے 1.79 روپے فی یونٹ کے بجائے کمی تقریبا 2.59 روپے فی یونٹ ہوگی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

شیئر کریں

Top