گلگت بلتستان جلد قومی دھارے میں شامل ہوگا:وزیر اطلاعات

پی پی کی حالیہ انتخابات میں بدترین شکست کے بعدپیپلز پارٹی کے صوبائی صدر قومہ میں چلے گئے ان کے اندر غصہ بھراپڑا ہے، انہیں عوام کو بتانا ہوگا کہ حق حاکمیت کے نعرے سے کیوں پیچھے ہٹے
نیب خودمختار ادارہ ہے جو کرپشن کے خلا ف خوش اسلوبی سے کام کررہاہے، ہماری حکومت کا موقف بھی یہی ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کیا جائے مگر انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے
صوبائی حکومت پی سی 4کی منطوری میں سنجیدہ اور جلد اس پر کام شروع ہوگا ،گلگت بلتستان میں 12ہزار ملازمتیں پیدا کی جائیں گی ،صوبائی وزیرپلاننگ و انفارمیشن کی بادشمال سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خا ن نے بادشمال کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے ہرصورت مکمل کئے جائیں گے عوامی فلاح کے منصوبے کسی کی جاگیر نہیں فرمائشی پروگرام نہیں چلنے دیں گے وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے خصوصی گرانٹ دی ہے اور آئندہ مالی سال تک گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں 25 ارب تک اضافہ ہوگا۔ مسترد ٹولہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے گلگت بلتستان میں کوئی غیر ملکی حکومت نہیں جو عوام کی زمینیں ہتھیائے پروپیگنڈا بند کیا جائے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں پیپلزپارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ حالیہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی بدترین شکست کے بعد کومے میں چلے گئے ہیں ان کے اندر غصہ بھرا پڑا ہے بھٹو کارڈ گلگت بلتستان میں فیل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے انہوںنے پیپلزپارٹی کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت بتائے حق حاکمیت کے نعرے سے پیچھے کیوں ہٹے پھر ہم بتائیں گے کہ حق ملکیت بل کا کیا کرنا ہے ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کے حوالے سے حکومت اسمبلی میں قراداد لاناچاہتی ہے اور پیپلزپارٹی اس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے پیپلزپارٹی کے ذمہ داروں سے بات کرنے کے لئے وفد بھیجا تھا مگر پیپلزپارٹی نے اس قراداد پر حکومت کاساتھ دینے کے لئے ہچکچار ہی ہے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے لئے وفاقی حکومت پرعزم اور اپنے وعدے پر قائم ہے گلگت بلتستان بہت جلد قومی دھارے میں شامل ہوگا وزیراطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں نیب کو فعال کرنا حکومت کے مینڈیٹ میں شامل نہیں نیب خودمختار ادارہ ہے اور کرپشن کے خلاف کا م کررہاہ ہے ہماری حکومت اور جماعت کا موقف بھی یہی ہے کہ لوٹ مارکرنے والوں کا احتساب کیا جائے مگر ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے گلگت بلتستان میں کسی کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں ہوگی علاقے کے عوام نے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں کو مسترد کردیا اور تحریک انصاف گلگت بلتستان میں عوام کے میعار زندگی کو بلند کرنے اور علاقے کی تعمیروترقی کے لئے بھرپوراقدامات کریگی وزیراعظم گلگت بلتستان کے حوالے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور مستقبل قریب میں جی بی بڑا سیاحتی مرکزبنے گاحکومت پی سی فورز کی منظوری میں سنجیدہ ہے اور جلد اس پر بھی کام کاآغازبھی ہوگا اور گلگت بلتستان میں 12ہزار ملازمتیںپیدا کی جائیں گی ۔
فتح اللہ

شیئر کریں

Top