گلگت(بادشمال نیوز)ایم ڈی بیت المال پاکستان عامر فدا پراچہ کی قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کے چیمبر آمد اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ اور قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ کے مابین محکمہ بیت المال گلگت بلتستان کے حوالے سے تفصیلی گفت شنید ہوئی اس موقعے پر ایم ڈی بیت المال پاکستان عامر فدا پراچہ نے کہا کہ گلگت میں دارول امان کی بلڈنگ بنانے کے لئے حوالے بہت جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے سویٹ ہوم میں بچوں کے ہاسٹل میں بچیوں کا ہاسٹل الگ کیا جا رہا ہے جس کے لئے کام شروع ہوا ہے گلگت بلتستان میں خواتین کو امپاور کرنے کے لئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں گلگت بلتستان میں مزید وکیشنل سنٹرز وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت میں شیلٹر ہوم کے قیام کے لئے جگے کا تعین کیا جا رہا ہے مریضوں بلخصوص کینسر کے مریضوں کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی اس نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مخیر حضرات بلخصوص اورسیز پاکستانیوں کا تعاون درکار ہوگا ضلع دیامر میں دستکاری سنٹرز کو مزید فعال بنانے کے لئے کام کرئیں گے اس موقعے پر قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ نے ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ کا دورہ گلگت بلتستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کو امپاور کرنے کے لئے بیت المال کا بڑا کردار ہے جس کے لئے ایم ڈی پاکستان اپنا کردار ادا کرئیں گے۔اس موقعے پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنئیر نائب صدر جمیل احمد ،ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی محمد موسی، !اقبال رسول ، سلطان گولڈن دیگر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں نے ایم ڈی بیت المال پاکستان کا دورہ گلگت بلتستان اور بیت المال سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات پر شکریہ ادا کیا ۔
گلگت بلتستان میں خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں،عامرفدا
