گلگت (بادشمال نیوز) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کے آفیسران اور سٹاف نے قیام امن کیلئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر محرم کے پہلے عشرے کو اپنی پیشہ وارانہ کوششوں سے پائے تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، امید ہے محرم الحرام کے دوسرے عشرے کو بھی پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، تمام سیکٹر مجسٹریٹس کے کارکردگی کو سراہا کہ انہوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو بہترین طریقہ سے حفاظتی انتظامات کیلئے مامو ر کیا،بعدازاں انہوں نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمی گلگت عابد حسین میر، جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجر سیف الدین سیف اور مجاہد علی کے کردار کو بھی شاباش دی کہ انہوں نے چیف آفیسر کے ساتھ ملکر شہر کی صفائی کوچیلنج سمجھ کر احسن انداز میں سرانجام دیں، بالخصو ص مرکزی جلوس کے گزرگاہوں کو ویسٹ مینجمنٹ سینیٹری سٹاف کے ذریعے صفائی یقینی بناکر اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو عملی جامعہ پہنایا، محرم الحرام کا پہلا عشرہ ہمارے لئے بڑا چیلنج تھا کیونکہ یکم محرم سے قبل ہی حالات نا خوش گوار واقعات سے دوچار ہوئے تھے
گلگت میں پائیدارامن کیلئے کوشاں ہیں،اریب مختار
