گلگت کی حدود میں این اوسی کے بغیر تعمیرات پر پابندی عائد

construction-2.jpg

ضلع کونسل کا انجینئر نگ سیکشن این او سی ایشو کر تا ہے،این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے جاتے ہیں
این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے مالکان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،چیف آفیسر شاہ ولی کی ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ
گلگت(بادشما ل نیوز) ڈپٹی کمشنرگلگت و ایڈ منسٹریٹر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ ضلع گلگت کی حدود میں این او سی کے بغیر تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ضلع کونسل گلگت سے این او سی حاصل کر کے ہی تعمیرات کی جا سکتی ہیں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر ) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر شاہ ولی خان کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کی حدود میں تعمیرات سے قبل این او سی لازمی قرارد یا جائے لوکل کونسل ایکٹ میں تعمیرات کے بارے میں باقاعدہ قوائد و ضوابط بھی درج ہیں جن پر ہر حال میں عملدر آمد کروایا جائے ضلع گلگت کی حدو د میں این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ضلع کونسل کے چیف آفیسر شاہ ولی خان نے ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل گلگت کا انجینئر نگ سیکشن این او سی ایشو کر تا ہے۔این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے جاتے ہیں اور این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے خلاف باقاعدگی کے ساتھ قانونی کاروائی کی جاتی ہے حالیہ دنوں میں دنیو ر میں جاگیر بسین میں این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے جس پر ڈی سی گلگت نے ضلع کونسل گلگت کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی کے بغیر تعمیرات کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اجازت نامے کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
پابندی

شیئر کریں

Top