سکردو(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد بشیر نے کہا ہے کہ جس طرح وفاقی میں پی ٹی آئی کے جوکر روز عوام کو جھوٹیبھاشن دیتے نہیں تھکتے اسی طرح کے کچھ گلگت بلتستان میں بھی موجود ہیں گلگت بلتستان کے عوام اور خاص طور پر خواتین 20 کلو کا آٹے کے ایک تھیلے کے لیے خوار ہونے پر مجبور ہیں کہاں گیاشمس لون کا گندم کوٹہ میں کمی نہ کرنے کا دعوی، گلگت بلتستان اور خاص طور پر سکردو شہر میں آٹے کے کوٹہ میں کمی کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں منفی 15 ڈگری کی شدید سردی میں ایک تھیلا آٹے کا حصول جوئے شیر لانے کے برابر ہے خدا لعنت کرے ان جھوٹوں پر جو عوام سے جھوٹے وعدے اور دعوی کرتے ہیں ان کا کام چوکر سمگل کرنا ہی رہ گیا ہے اگر صوبائی حکومت نے فوری طور پر گلگت بلتستان میں گندم کوٹہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے کر کوٹہ بحال نہ کیا تو گلگت بلتستان میں نہ ختم
ہونے والے احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گا ان کو معلوم ہونا چاہیے ان کا ہنی مون پیرٹ ختم ہو چکا ہے، وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں میں بھی سب سلیکٹرز مسلط ہیں ون مین شو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتا بلتستان ریجن سے بھی جو سلیکٹرز برائے نام وزارتوں میں براجمان ہیں ان کو عوامی مشکلات کا ادراک کرنا چاہیے ان کو کچھ تو شرم کرنا چاہیے۔