گورنر سے جماعت اسلامی جی بی کے وفدکی ملاقات

g14-2.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نمائندہ وفد نے گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے اور امید ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں صف اول ہوں گے۔ مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے بہترین اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لیئے امن کا قیام ناگزیر ہے اور گورنر گلگت بلتستان سے امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح قیام امن کے لیئے کوشاں رہیں گے۔

شیئر کریں

Top