سکردو(بیورو رپورٹ)صوبائی سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ محمد زکریا خان مقپون نے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام خواتین کے لیے سلائی، کڑھائی، فیشن ڈیزائننگ اور تقافتی ملبوسات بنانے کے ٹریننگ کے اختتامی کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔سینئر وزیر نے جی بی آر ایس پی کے کام کو سراہا اور ادارے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے بھرپور کوشش کی یقین دہانی کرائی۔سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ محمد زکریا خان مقپون نے جی بی ار ایس پی کے تعان سے منعقدہ تقافتی ملبوسات بنانے کے ٹریننگ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گھریلو صنعت کو فروغ دے کے خواتین کی معاشی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کی آدھی سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور حکومت خواتین کی معاشی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گھریلو سطح پر پر چھوٹے کاروبار کو فروغ دیا جائے گا۔ ان میں فروٹ پروسیسنگ، دستکاری، ثقافتی ملبوسات کی تیاری اور مختلف ہنر سکھانے کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ صوبائی سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ محمد زکریا خان مقپون نے ٹریننگ میں حصہ لینے والی خواتین میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔
گھریلو صنعت کو فروغ دے کے خواتین کو خوشحا ل بنائیں گے ،سنیئروزیر
