ہارڈ ایریا ایسوسی ایشن وفد کی کمشنر بلتستان سے ملاقات

کھرمنگ (نامہ نگار)ہارڈ ایریا ایسوسی ایشن کھرمنگ کے نمائندہ وفد نے صدر کلیم اینگوتی کی قیادت میں کمشنر بلتستان شجاع عالم سے ملاقات کی اور انھیں محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں کی طرف سے حالیہ سی ٹی ایس پی ٹیسٹ کے بعد انٹرویو میں ہارڈ ایریا کے امیدواروں کے ساتھ جانبدرانہ اور ظالمانہ سلوک بارے تفصیلات فراہم کی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم اور اس کے ذمہ داران اپنے ہی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بجائے اس پر نظر ثانی کرنے اور معذرت کرنے کے الٹا ہارڈ ایریے کے امیدواروں کو عدالتوں میں دربدر کیا جا رہا ہے۔ کمشنر نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ اس حوالے سے وہ اپنا کردار ضرور ادا کریں گے اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔

شیئر کریں

Top