ہانگ کانگ (شِنہوا)چین کے قمری مشن کے ذریعہ زمین پر لائی گئی چاند کی مٹی ہفتہ کو ہانگ کانگ میں نمائش کے لئے رکھی گئی ہے۔چاند کی مٹی کے یہ نمونے جنہیں فی الحال ہانگ کانگ کنونشن اینڈ نمائش مرکز میں دکھایا جارہا ہے دسمبر 2020 میں چھانگ ای-5 قمری مشن کی جانب سے چاند کی سطح سے جمع کئے گئے تھے ، جو 40سالوں سے زیادہ عرصہ کے بعد چاند سے واپس لائے گئے پہلے نمونے تھے،قمری مشن 1ہزار731 گرام چاند کی مٹی واپس لے کر آیا تھا۔27 جون سے 9 جولائی تک عوام کے لئے کھلی رہنے والی اس نمائش میں چینی سائنس دانوں کے گزشتہ 100سالوں میں زیراستعمال رہنے والی چیزیں اور آرٹیکلز بھی رکھے گئے ہیں جس کا مقصد ان کی متاثر کن داستانوں کو دکھانا ہے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی چف ایگزیکٹو کیری لیم نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چاند کی مٹی کی ہانگ کانگ میں نمائش کی جارہی ہے۔
ہانگ کانگ میںچاند کی مٹی کی نمائش شروع
