ہانیہ عامر کو بازوؤں سے پکڑنے پر احسن خان کو کڑی تنقید کا سامنا

12345-582.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کے فوٹو سیشن میں اچانک آمد اور انھیں بازووں سے پکڑنے پر معروف میزبان اور اداکار احسن خان پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر تصاویر بنوا رہی ہیں اور اچانک احسن خان بیچ میں آ کر ہانیہ کو بازووں پکڑ لیتے ہیں اور مشترکہ تصاویر بنواتے ہیں۔
احسن خان کی اچانک آمد پر ہانیہ عمر قدرے گھبرا جاتی ہیں تاہم کیمروں کی کلکس کا احساس کرتے ہوئے جلد ہی اپنے ردعمل کو چھپالیتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین احسن خان کی یہ بے تکلفی بالکل پسند نہیں آئی۔
صارفین نے لکھا کہ احسن خان کی اچانک آمد اور بے تکلفی کے لیے ہانیہ عامر بالکل بھی تیار نہیں تھیں اس لیے وہ خوش بھی نظر نہیں آرہی تھیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ احسن خان کو خیال کرنا چاہیئے تھا اور اجازت لیکر ریڈ کارپٹ پر آنا چاہیئے تھا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ ہر کوئی ہانیہ عامر کو تصویر بنوانے کے لیے اس انداز میں ہی کیوں پکڑتا ہے۔
تاہم کافی صارفین نے احسن خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ احسن خان سینیئر اداکار ہیں۔ دونوں بہتری کولیگز، دوست اور پیشہ ور اداکار ہیں اور ان نزاکتوں کو سمجھتے بھی ہیں۔

شیئر کریں

Top