ہر طرف بندر بانٹ وسائل کی لوٹ مار حکومت نام لی کوئی چیزنظر نہیں آرہی :عوامی ایکشن کمیٹی

g3-1.jpg

حکومت کو عوامی مسائل حل کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے ایک سال کا وقت دیا ، بد قسمتی سے صوبائی حکومت نے صرف کوآرڈنیٹرز کی فوج بھرتی کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا
صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے،عوامی مسائل حل اور گلگت بلتستان مستقبل کے فیصلوں پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،فدا حسین سلطان رئیس ودیگر کا خطاب
گلگت(سپیشل رپورٹر)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے قومی و عوامی مسائل پر گلگت اتحاد چوک میں عوامی اجتماع اجتماع میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماوں سمیت دیامر ،غذر اور ہنزہ نگر کے رہنماوں ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ جلسے میں عوامی ایکشن کمیٹی نے متوقع عبوری صوبے ،پی ٹی ڈی سی موٹلز کی غیر قانونی لیز ،زمینوں کی بندر بانٹ، غیر قانونی مائننگ لیزز، معذوروں کے ہاسٹل پر نیب کا قبضہ،سوشل میڈیا کے زریعے امن امان کو خراب کرنے کی سازش ،غیر معیاری گندم کی فراہمی،موسم سرما کی آمد سے قبل ہی لوڈشیڈنگ ،روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروزگاری سمیت دیگر عوامی ایشوز کو عوامی عدالت میں پیش کیا۔جلسے سے مقررین نے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینیں اور یہاں کے وسائل یہاں کی عوام کی ملکیت ہیں انہیں کسی صورت غصب نہیں ہونے دینگے عبوری صوبے کے نام پر اسلام آباد بند کمروں میں بیٹھ کر کئے گئے کسی فیصلے کو گلگت بلتستان کی عوام کسی صورت قبول نہیں کرینگے جب تک گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر گلگت بلتستان کے مستقبل کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جاتا عوام کسی قسم کے پیکیج کو تسلیم نہیں کریگی ۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال کا وقت دیا اس امید کے ساتھ کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے قومی و عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیگی لیکن بد قسمتی سے اس ایک سال کے عرصے میں حکومت نے صرف کوآرڈنیٹرز کی فوج بھرتی کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروزگاری ،کرپشن و اقرباپروری سے تنگ آچکے ہیں ہر طرف زمینوں کی بندربانٹ اور عوامی وسائل کی لوٹ مار جاری ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی عوام ایکشن کمیٹی اب عوامی مسائل کے حل اور وسائل کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں آچکی ہے اور آج کا اجتماع تحریک کا آغاز ہے حکومت اب بھی ہوش کے ناخن لے اور عوامی مسائل کے حل اور قومی وسائل کے تحفظ اور گلگت بلتستان کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر عملی اقدامات اٹھائے ۔بصورے دیگر عوامی ایکشن کمیٹی عوامی طاقت سے اپنے حقوق کا دفاع کریگی۔ جلسے سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین ،سابق چئیرمین مولانا سلطان رئیس،سینئروائس چئیرمین ڈاکٹر عبدالعزیز دینار ،وائس چئیرمین سید یعصب الدین ،کو آرڈنیٹر دیامر شبیر قریشی، قاری محمد وزیر صدیقی صدرعلما کونسل ،جہانزیب انقلابی کو آرڈنیٹر گلگت ،صدر ضلع گلگت حاجی حکم خان ،سینئر رہنماایس ایم اقبال مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی رہنما انجمن تاجران محمد رمضان ،نائب صدر انجمن تاجران و چئیرمین سپریم کونسل دنیور عیسی خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی

شیئر کریں

Top