ہنزہ(بیورو رپورٹ)انصاف کے دور میں ناانصافی کی خبریں چل رہی ہیں ۔ڈی سی افس میں ہونے والی لیوی فورس میں ہونے والی چھ خالی اسامیوں پر من پسند اور رشتہ داروں کو نوازنے کی کوشش کرنے کا انکشاف ہو رہا ہے۔ لیوی فورس میں حصہ لینے والے امیدواروں کے مطابق بھرتی کے پہلے مرحلے میں دوڑ کا امتحان تھا مگر سیلکشن کمیٹی کی چند مفاد پرستوں نے اپنی ہی بندوں کو دو سے تین کلومیٹر فاصلہ طے کرنا دور کی بات تھا بلکہ ادھے سے کم راستے سے ہی موٹر سائیکل اور دیگر ٹرانسپورٹروں کی مدد سے گورنمنٹ بوائز کالج کے آس پاس چھوڑ دیا گیا جہاں سے امیدوار گروانڈکے اندر داخل ہے گئے۔جبکہ دوسری مرحلے میں تحریری امتحان لیا گیا مگر امیدواروں نے اس کو بھی شک کی بنیاد پر دیکھا گیا ہے ۔ لیوی فورس میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کہا کہ اگر۔ان خالی اسامیوں پر اپنی ہی بندوں کو نوازنا تھا تو بغیر اشتہار اپنی رشہ داروں کو ملازمتوں رکھا دیا جاتا مگر یہاں پر میرٹ کی پامالی ہورہی ہے ۔امیدواروں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے مِزید کہا کہ ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی لیوی فورس اور دیگر اسامیوں پر بھرتیاں میرٹ کے بیادوں پر کیا جا ئے اور مذکورہ سیلکشن کمیٹی ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے بجائے دیگر اضلاع کے افسران ہوم سیکرٹری یا کمشنر گلگت کے زیر نگرانی کیا جائے تاکہ حقداروں کو اپنی حق ملے اور بھرتیوں کی مکمل کاروائی ازسرنو کیا جائے تاکہ غریبوں کو اپنا حق ملے۔