ہنزہ میں ٹریفک قوانین روندنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

123-244.jpg

ہنزہ(نمائندہ بادشمال)ایس پی ہنزہ سلمان لیاقت کے احکامات کی روشنی میں ہنزہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔انچارج ٹریفک اور SHO علی آباد نے آج ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں / موٹر سائیکل سواروں کے کاغذات، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، فینسی لائٹس،کالے شیشے، پریشر ہارن، اور ہلمٹ چیک کئے اور اس موقع پر لوگوں کو ھدایات بھی دئے کہ برائے آئیندہ ان غیر قانونی چیزوں سے اجتناب کریں۔اس موقع پر سلمان لیاقت ایس پی ہنزہ نے براہ راست نگرانی بھی کی۔اس دوران ایس پی نے روزانہ کی بنیاد پر یہ مہم جاری رکھنے کے حوالے سے ھدایات بھی دی۔ جس کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ان کو کسی بھی ممکنہ حادثات سے بچانا ہیں۔

شیئر کریں

Top