یو ایس پاک یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے تحت ورکشاپ اختتام پذیر

g1-3.jpg

سکردو(بادشمال نیوز)یو ایس پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام 2020-22 کے تحت دو روزہ ورکشاپ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کے اختتامی روز رجسٹرار جامعہ بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک , ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین اور ڈین پروفیسر اشفاق احمد شاہ نے بھی شرکت کی رجسڑار جامعہ بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس طرح کی سرگرمیوں سے جہاں کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا وہی جامعات کے مابین اشتراک عمل بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، جامعہ بلتستان ملک کی تمام بڑی جامعات کے ساتھ فعال اور موثر روابط کی خواہاں ہے ،دو روزہ ورکشاپ میں شامل فیکلٹی ممبران سے توقع ہے کہ وہ اپنی توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ریسرچ کے کلچر کو فروغ دینے کی خواہاں ہے بزنس انکیوبیشن سنٹر کو کے آئی یو کے طرز پر فعال کرینگے ریسرچرز کو ریسرچ کے بہتر مواقع فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ جوائنٹ ریسرچ پروجیکٹ اور فیکلٹی اسٹوڈنٹس ایکسچنچ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں تعاون اور اشتراک کی خواہاں ہے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے کہاکہ یہ ورکشاپ انتہائی اہمیت کی جامل تھی

شیئر کریں

Top