آج آئی ایم ایف ہمارے بجٹ بنا رہا ہے اور قیمتیں کنٹرول کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان

123-232.jpg

اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کی تصویر جو پیش کی جارہی ہے ہماری نظر میں تصویر اس سے بالکل مختلف ہے، آج آئی ایم ایف ہمارے بجٹ بنا رہا ہے قیمتیں کنٹرول کررہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم ہمیشہ آئین و ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری نگران حکومتوں کو برقرار رکھنے کی خواہش نہیں ہے، ہم نے ریاست کو درپیش صورتحال کو بھی دیکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سیاسی مخالفت پر حقائق پر آنکھیں بند نہیں کرنی، دو اسمبلیاں اس وقت موجود نہیں ہیں، دو اسمبلیاں ٹوٹنے کا وقت یکساں نہیں نہ انتخابی شیڈول بھی یکساں نہیں ہیں، شیڈول دینے کا اختیار بھی یکساں ادارے کے پاس نہیں ہے، مردم شماری بھی ہورہا ہے اب الیکشن ہوگا تو پرانی مردم شماری پر ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئندہ وفاق اور دو صوبوں کے انتخابات پر مردم شماری کی نوعیت اور ہوگی، کتنا حق مارا جائے ان لوگوں کو جو ووٹ کے اندراج کی طرف جارہے ہیں، کیا اسمبلیاں وزرا اعلی نے توڑی ہیں یا ایک لیڈر کے حکم پر عمل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی لحاظ سے ٹھیک ہے کیا پاکستان کی سیاست ہم اس طرح کریں گے؟ ہم ایک مثبت انداز سے عالمی داروں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، عدالت عظمی نے ازخود نوٹس لیا کہ الیکشن شیڈول کیوں نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ کاش 2018 کے انتخابات پر ایسا نہیں ہوا اور آج سوموٹو لے رہے ہیں، یہ کیسے کان ہیں جنہیں 15 لاکھ عوام کی آواز سنائی نہیں دی اور چار لوگوں پر سوموٹو لے لیتے ہیں، یہ ہی سپریم کورٹ جس کی نظر میں 3 سال الیکشن کا تقاضا ہوتا ہے آج 90 روز دیتے ہیں۔

شیئر کریں

Top