آسکر تقریب میں ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے کرس راک کو تھپڑ مار دیا

12345-579.jpg

لاس اینجس(ویب ڈیسک)آسکر کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اڑانے پر اداکار کرس راک کو زوردار تھپڑ جڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسکر 2022 کی تقریب جاری تھی جس میں مزاحیہ اداکار کرس راک میزبانی کرتے ہوئے طنز و مزاح کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ کے سر کے بال گرنے کا مذاق اڑایا تو اسٹیج سے نیچے بیٹھے ول اسمتھ غصے میں آگئے۔
بہترین اداکارکا ایوارڈ جیتنے والے ول اسمتھ اپنی نشست سے اٹھے اور آرام سے چلتے ہوئے کرس راک کے پاس گئے، جو انہیں غیر یقینی سے دیکھ رہے تھے۔ کرس کے پاس پہنچ کر اچانک ول اسمتھ نے زناٹے دار تھپڑ کرس کے منہ پر جڑا اور پھر آرام سے چلتے ہوئے اپنی سیٹ پر واپس آکر بیٹھ گئے۔

شیئر کریں

Top