اداروں پرتنقیدغداری)شہبازکاوزیراعظم بنناقوم پررب کااحسان ہے، رانی صنم فریاد

گلگت (بادشمال نیوز)پاکستان مسلم لیگ،ن, کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی و چیئرپرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئر رانی صنم فریاد نے بھاری اکثریت سے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر میاں محمد شہباز شریف سمیت پارٹی و قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اللہ پاک کا بہت بڑا احسان ہے جس نے ایک تاریخی ڈرامہ باز و ناہل حکمران کی چنگل سے قوم کو نکالا۔ شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا انشا اللہ پوری قوم کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایک مخصوص جماعت کے جلسے میں پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف نعرہ بازی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ملک کے غداروں کا ہی ہوسکتا ہے، حکومت اور ادروں کو ایسے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔ اخری گیند کے نام پر خط کا جو ڈرامہ سابق وزیراعظم عمران خان نے رچایا ہے اس کی ہر حال میں اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجاٹے۔ رانی صنم فریاد نے مزید کہا کہ نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے قوم کو بڑی توقعات وابستہ ہیں، انشا اللہ میاں شہباز صاحب مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرکے غریب عوام کی زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ اور نئی تعمیرات کا رکا ہوا کام دوبارہ شروع ہوگا۔

شیئر کریں

Top