استور، کار کھائی میں گرنے سے بہن بھائی سمیت تین افراد جاں بحق چار زخمی

g14.jpg

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور منتقل کر دیا
ہسپتال کے اندر فوری ایمرجنسی لگا کر تمام عملے کو فوری حاضیر کرواتے ہوئے خمیوں کی جان کو بچانے کی بھر پور کوشش
استور (بیوررورپورٹ)استور پکوری داس تحصیل شونٹھر آفس کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جاگری ،بہن بھائی سمیت تین افراد جاں بحق،چار افراد شدید زخمی ہوگئے گاڑی میں سوار تمام افراد اپس میں قریبی رشتہ دار تھے دو حقیقی بہن بھائی منیجر قراقرم بنک فضل احمد ساکن رحمان پور کے بچے تھے جبکہ کاشف وزیر وزیر مشتاق ساکن گوریکوٹ کے بیٹے تھے جبکہ شدید زخمی ہونے والی ایک بچی حادثے میں جانبحق ہونے والی خاتون کی تھی زخمی بچی کی عمر بھی تقربیا ایک سال سے زیادہ تھی ایک شدید زخمی سولہ سالہ نوجوان کا تعلق چھوگام استور سے ہے جبکہ ڈریوار کا تعلق بھی ہلبیچ گاوں گوریکوٹ سے ہے ابتدائی طور پر تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقیل کر دیا گیا جہاں پر اج پھر سے ایم ایس ڈی ایچ کیو کی طرف سے ہسپتال کے اندر فوری ایمرجنسی لگا کر تمام عملے کو فوری حاضیر کرواتے ہوئے ان زخمیوں کی جان کو بچانے کی بھر پور کوشش کی بعد میں چاروں شدید زخمیوں کو گلگت منتقل کیا گیا۔
حادثہ

شیئر کریں

Top