استورسے ایک اورفرض شناس افسرکاتبادلہ،مزیدتبادلوں کابھی امکان

استور (رفیع اللہ خان آفریدی)ضلع استور سے ایک اور فرض شناس عوام دوست میرٹ پر کام کرنے والا افسر کا تبادلہ جبکہ مزید افسروں کو بھی بہت جلد استور سے تبادلے کا قوی امکان تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سے تین ماہ کے اندر ضلع استور سے بہت سارے محکموں کے سربراہان کا استور سے دیگر اضلاع تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ آج انتہائی فرض شناس عوام دوست میرٹ پر کام کرنے والا افسر ایلسین ورکس سہل کاشف کا تبادلہ استور گلگت کردیا گیا ہے انکی جگہ یاور عباس استور تعینات ایکسین سہل کاشف کا استور سے تبادلہ عوام میں تشویش اور مایوسی کا سامنا جبکہ باخبر زرائع کے مطابق تعیناتی اور تبادلوں کا سلسلہ یہاں پر رکنے والا نیں بلکہ عنقریب مزید افسران کا استور سے تبادلہ ہونے کا قوی امکان مختلف سیاسی سماجی لوگوں کی طرف سے ایکسین سہل کاشف کا استور سے تبادلہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top