اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 24 ہوگئی

l_253361_101107_updates.jpg

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد24 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فياض بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتاہے۔

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دےگا اور حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

دوسری جانب غزہ کی صورتحال پر اوآئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس آج ہوگا جس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پرغور کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top