اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

123-293.jpg

اولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دےد ی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 206 رنز کا ہدف ایک گیند قبل پورا کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
کپتان شاداب خان44، کولن منرو 40، رحمان اللہ گرباز 25 اور محمد وسیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی نے 3 ، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 50 گیندوں پر 75 اور ٹِم ڈیوڈ 27 گیندوں پر دھواں دار 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 33، رائلی روسو 15 اور ڈیوڈ ملر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں

Top