اسکروٹنی کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی وہ (ن) لیگ کے دور کی ہے، فواد چوہدری

273775_6347715_updates-43.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کی جو رپورٹ پیش کی وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 18 اکانٹس میں سے پاکستان تحریک انصاف کے 8 اکانٹس غیر فعال ہیں جبکہ 10 اکانٹس میں سے 6 کو سبسڈری کے طور پر ڈیل کیا جاتا ہے، بعض جگہ رقم کو دو بار کاونٹ کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ رپورٹ میں 56 اکانٹس کا کہیں ذکر نہیں، پی ٹی آئی نے 40 ہزار افراد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کردیا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ماہرین کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 9 اکانٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے، ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9 اکانٹس، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکانٹس چھپائے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کو برطانیہ کے حوالے کرنے اور نادر ممتاز کو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ تعینات کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں

Top