الیاس صدیقی کاموقف مسترد،لیزہتھیانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے،عمائدین ناصرآباد

g1-4.jpg

گلگت(سپیشل رپورٹر)عمائدین ناصر آباد ہنزہ صدر الناصر سوسائٹی نعمت شاہ، نمبردار اعلی اسلام،نمبر دار نسیم اللہ،مبارک شاہ،شیر بازاور نمبر اکبر حسین نے گلگت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ الناصر سوسائٹی یا عمائدین ناصر آباد 1989سے ماربل کا لیزپرکام کررہی ہے جبکہ سرکار نے غیر قانونی طور پر کسی نجی کمپنی سے ملی بھگت کرکے لیز پر اور لیپ کرکے اسی نجی کمپنی کو دینے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ہم مختلف فورمز پر درخواستیں دیتے رہے لیکن سرکار ہماری ایک درخواست پر بھی عمل درآمد کرنے یا اس پہ انکوائری کرنے کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب کسی نجی کمپنی کے کہنے پر تین بار انکوائریاں کی ہے جس پر ایک رپورٹ منظر عام پہ لانے کے علاوہ کوئی رپورٹ پبلک نہیں کی۔ہمارے احتجاج پر پہلی بار حکومت نے ہمارا موقف سنا جبکہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے وزیر اعلی الیاس صدیقی نے جو اپنا موقف دیا اس کی ہم بھر پور مذمت اورمسترد کرتے ہیں اور انہوں نے ہمارا موقف سنے بغیر بات کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مائن پر مقامی لوگ ایک عرصہ سے کام کررہے ہیں اور تین ہزار ٹن تک کا خام مال قراقرم ہائے وے پر پہنچایا گیا ہے جس حکومت کی جانب سے راہ داری نہیں ملنے کی وجہ سے مارکیٹ تک پہچایا نہیں سکے ہیں۔ہم سیکرٹری منرلز آصف اللہ کے رویہ اور اس پر احتجاج کو لے کر چند منافرت پسند اور فرقہ واریات پسند لوگ اس کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں جسے کا ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہم نے وزیر اعلی، ڈپٹی سپیکر و دیگر وزرا کی یقین دہانی پر احتجاج کو چند دن کیلئے موخر کیا ہے۔حکومت نے نجی کمپنی کے کہنے پر 2014میں ایک من گھڑت نقشہ کے ذریعے ہماری لیز کو لے جاکر ہکوشر نامی پہاڑ پر دیکھایا گیا ہے جو ناصر آباد کے بجائے مرتضی آباد میں ہے حالانہ ناصر آباد والوں کو کیا معلوم نہیں تھا کہ ماربل کس جگہ موجود ہے۔الناصر سوسائٹی پورے ناصر آباد کے عوام کا نمائندہ تنظیم ہے جس میں ناصر آباد کے تمام گھرانوں کا شیئر برابر ہے۔ جس انوسٹر یاسرمایہ دار کو ہم نے کہیں آپشنز دیئے لیکن انوسٹر کی جانب سے ہم ڈرانے دھمکانے اور مختلف حربوں کے ذریعے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ہمارے مصدقہ اطلاع اور ثبوتوں کے مطابق سرکار اور اس نجی کمپنی کی ملی بھگت سے اس لیز کی پانچ بار نقشہ تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

شیئر کریں

Top