امریکہ،سیاہ فام لیفٹیننٹ کی گاڑی روکنے پر 2پولیس اہلکاروں کے خلاف ہر جانے کا دعوی

026d981782e8bdc7726396b2dd9104ac.jpeg

مقدمے میں آئینی حقوق کی خلاف ورزی، حملہ کرنا، غیر قانونی تلاشی اور نظر بندی کے الزامات شامل
واشنگٹن(آئی این پی )سیاہ فام امریکی لیفٹیننٹ نے متشدد انداز میں گاڑی روکنے پر 2پولیس اہلکاروں کے خلاف ہر جانے کا دعوی کر دیا،ریاست ورجینیا میں پولیس اہلکاروں نے امریکی آرمی کے وردی پہنے لیفٹیننٹ کی گاڑی کو روکا اور ان پر کالی مرچ چھڑکیں، فوجی کا کہنا تھا کہ اسے خوف تھا کہ وہ اسے ہلاک کردیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق دائر مقدمے میں فوجی اہلکارکے آئینی حقوق کی خلاف ورزی، حملہ کرنا، غیر قانونی تلاشی اور نظر بندی کے الزامات شامل ہیں، یہ واقعہ ریاست ورجینیا میں گزشتہ برس دسمبر میں پیش آیا تھا، امریکی معاشرہ سفید اور سیاہ جسمانی رنگت کے نسلی امتیاز کا شکار ہے، امریکی سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے امریکہ میں تشدد کا رجحان بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

شیئر کریں

Top