امریکی ریاست ورجینیا میں گورنر کے انتخابات، ڈیموکریٹس کیلئے بڑا اپ سیٹ

l_268397_101157_updates.jpg

امریکا کی ریاست ورجینیا میں گورنر کے لیے ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ورجینیا میں ری پبلکن امیدوار گلین ینگ کن (Glenn Youngkin) کو ڈیمو کریٹک حریف ٹیری مک آلیف (Terry McAuliffe) پر برتری حاصل ہے۔

ریاست ورجینیا کے نتائج امریکا میں آئندہ برس ہونے والے مڈٹرم الیکشن پر پڑنے کا امکان ہے۔

ادھر نیوجرسی میں ڈیموکریٹ گورنر فل مرفی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق نیویارک شہر میں ایریک ایڈمز (Eric Adams) میئر منتخب کر لیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

Top