امید ہے دوسرے ٹیسٹ کیلیے کراچی کی وکٹ بہتر ہوگی، نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ

123-52.jpg

راچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لیوک رانکی نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلیے کراچی کی وکٹ بہتر ہوگی اور ہم میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیوک رانکی کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے قبل گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے، پہلے ٹیسٹ کے برعکس کراچی کی پچ مختلف نظر آرہی ہے اور اس میں نمی بھی موجود ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میچ شروع ہونے سے قبل ہی پتہ چل سکے گا کہ وکٹ کی کنڈیشنز کس طرح کی ہیں، اسی روشنی میں فائنل الیون کا انتخاب کیا جائے گا، ہم کافی مدت کے بعد پاک سرزمین پر طویل طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

رانکی نے کہا کہ پی ایس ایل میں پچ کنڈیشنز قدرے مختلف ہوتی ہیں، یہ اچھی بات ہے کہ اب پاکستان میں کافی کرکٹ ہورہی ہے، پاکستانی فاسٹ بولرز ریورس سوئنگ کے ماہر ہونے کی وجہ سے بہت مقبول رہے ہیں، میں نے پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ کافی کھیلی ہے۔

شیئر کریں

Top