انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 184روپے سے بھی کم ہوگئی

1-10.jpg

کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں آئینی بحران ختم ہونے کے بعد سیاسی حالات واضح ہونے کے بعد ایکسپورٹرز کی زرمبادلہ کی صورت میں موصول ہونے والے برآمدی آمدنی کا عمل تیز ہونے جیسے عوامل ڈالر کی مزید تنزلی کا باعث بنی۔
انٹر بینک میں پیر کے روز ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 روپے کمی کے بعد 184 روپے سے بھی کم ہوگئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185 روپے پر آگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 1.76 روپے کی مزید کمی سے 182.92 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 185 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے معاشی اشارئیے مضبوط ہونے اور آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنے کی خبر نے بھی ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بنا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آنے پر پاکستانی معیشت پر زرمبادلہ کا دبا گھٹنے کی امید اور درآمدی بل کے حجم میں کمی کے امکانات بھی زرمبادلہ مارکیٹ پر اثرانداز رہے جس سے ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی توقع کی جارہی ہے۔

شیئر کریں

Top