اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 235 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

123-91.jpg

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی بدھ کے روز بھی جاری رہی۔

وزیر خزانہ کے ڈیفالٹ نہ ہونے کے دعؤوں اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی خبروں کے باوجود بدھ کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور اوپن مارکیٹ میں طلب کی وجہ جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 235روپے سے تجاوز کرگئے۔

کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226.64روپے کی سطح پر بھی پہنچاتاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 22 پیسے کے اضافے سے 226.37روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 235.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

شیئر کریں

Top