اپوزیشن قانون کء دائرے میں رہ کر جو مرضی کرنا چاہتی ہے کرے اسد عمر

images-71-1.jpeg

ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کریں جمہوریت کے نام پر قانون نہ توڑیں،وفاقی وزیر
عمران خان اتنے افراد جمع کرلیتے تھے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی نے اتنا بڑا مجمع نہیں دیکھا،میڈیاسے گفتگو
لاہور(آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جمہوری ملک ہے اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرنا چاہتی ہے کرے، لیکن جمہوریت کینام پرقانون توڑنیکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر37)
کہا کہ حکومت عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے اپنے کام میں لگی ہوئی ہے، جمہوری ملک ہے اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرنا چاہتی ہے کرے، لیکن یہ نہیں ہونا چائیے جمہوریت کے نام پر قانون توڑیں، جمہوریت کینام پرقانون توڑنیکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں، این سی او سی میں کورونا کے معاملے پر این سی سی کی میٹنگ بلا کر ضابطہ اخلاق طے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، کورونا میں ہر چیز کیلئے ضابطہ اخلاق پہلے بنایا گیا ہے، ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کیئے جائیں، بڑیاجتماعات سے متعلق ایس اوپیزطیہونیچاہئیں، قومی رابطہ کمیٹی میں بڑیاجتماعات کامعاملہ زیرغورآئیگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے افراد جمع کرلیتے تھے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی نے اتنا بڑا مجمع نہیں دیکھا، اور ان کو اس وقت کے حکمران بھی روک نہیں سکتے تھے، لیکن ہماری ہماری پالیسی قانون کی پاسداری تھی اور ہے۔
اسدعمر

شیئر کریں

Top