اپوزیشن کو ایسے بند کریں گے جیسے کبوتر پنجرے میں بند ہوتے ہیں، فواد چوہدری

12345-420.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں، ان کو ایسے بند کریں گے جیسے کبوتر پنجرے میں بند ہوتے ہیں۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینا چہتا ہوں، اسلامو فو بیا کے خلاف پاکستان نے آواز اٹھائی، آج کے بعد ہر سال 15 مارچ کو اسلام و فوبیا کا دن منایا جائے گا، گزشتہ 2 ہفتے سے وزیراعظم عمران خان کا گراف بڑھ رہا ہے،عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو رہی ہے، اب تو سروے کے نتیجے میں بھی یہ آ گیا ہے۔
اسدعمر نے کہا کہ ڈی چوک پر تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا، جلسہ پہلے تحریک انصاف نے انائونس کیا تھا، 19 تاریخ سے ملک بھر میں ہماری تنظیمیں عوام کو متحرک کریں گی، صوبائی صدور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست کمزور دل لوگوں کو کام نہیں ہے، اپوزیشن نے خچروں گدھوں کا مینا بازار سندھ میں لگایا ہوا ہے، جاوید لطیف نے تو یہ کہ دیا ہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، ہم ہر طرح سے تیار ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مدرسے کے بچے قیدی ہیں، مدرسے کے بچوں سے لانگ مارچ نہیں ہوتے، اپوزیشن والے مرد بنیں اور عمران خان جیسے جلسے کرکے دکھائیں، میں تو فضل الرحمان کو کہتا ہوں کہ ایک بھی جلسہ ایسا کر کے دیکھائیں، اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں، ان کو ایسے بند کریں گے جیسے کبوتر پنجرے میں بند ہوتے ہیں۔

شیئر کریں

Top