اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ

123-283.jpg

کراچی: نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ فٹنس پر کام کررہا ہوں،امید ہے کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہوں گا۔

ایک تقریب میں گفتگو اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کرکٹر نے کہا کہ بچپن سے کرکٹ کاشوق تھا۔والد مسجدلےجاتے،میں کرکٹ کھیلنے پہنچ جاتا تھا۔ والد کرکٹ کو انگریز کا کھیل کہتے تھے۔لاہور منتقل ہو کر باقاعدہ تربیت پائی۔ جونیئر سطح پر کھیلنے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر فرسٹ کلاس کھیلی،پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقعہ ملا تو بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انجری کے سبب چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگیا تھا تو بہت بد دل ہوا، لیکن والدہ مرحومہ نے ہمت دلائی،میں نےٹریننگ جاری رکھی اور بھرپور محنت کرکےقومی ٹیم میں منتخب ہوکر آسٹریلیا گیالیکن اس موقع پر والدہ کی رحلت کے دکھ کاسامنا کرنا پڑا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ بڑا کرکٹر بننا چاہتا ہوں، اچھا انسان بنا تو خوشی ہوگی۔دباؤ کی صورت میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں،اگر درست بولنگ نہ تو ہر بیٹر خطرناک ہوتا ہے۔ ورک لوڈ کے حوالے سے فزیو نے انتظامیہ سے بات کی ہے،چاہتا ہوں کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلوں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مداحوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔لڑکی اگر چاہت کا اظہار کرتی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں۔

شیئر کریں

Top