ایچ بی ایل پی ایس ایل7؛ دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج سے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گی

12345-207.jpg

لاہور(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیموں کی لاہور آمد پیر کو شروع ہو گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج سے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گی جب کہ لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی آمد منگل کو ہوگی۔ٹیمیں این ایچ پی سی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی جب کہ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔

شیئر کریں

Top